Header Ads Widget

ثنا جاوید کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں انہیں خوشگوا موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official)

ثنا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

ثنا جاوید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ میں منفی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کے دیگر کرداروں میں نعمان اعجاز، بلال عباس، فہد شیخ، یاسرہ رضوی، شہود علوی ودیگر شامل تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ ثنا جاوید کے خلاف ماڈلز، میک اپ آٹسٹس، اسٹائلسٹس اور اداکارائیں نامناسب رویے کے الزامات لگائے تھے اور اداکارہ نے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔

شوبز شخصیات نے ثنا جاوید کی حمایت کرتے ہوئے اپنا تجربہ شیئر کیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی اداکارہ کو بدتمیز نہیں پایا۔

اداکاد فہد مصطفیٰ ، سعدیہ فیصل، وقاص رضوی اور راسخ اسماعیل خان نے بھی ثنا جاوید کے ساتھ اپنے کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/C6wlHBg

Post a Comment

0 Comments