Header Ads Widget

کمال خان کا نامور بالی وڈ اداکارہ سے متعلق بڑا انکشاف

ممبئی: بھارت کے مشہور خود ساختہ فلمی ناقد کمال آر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک نامور بالی وڈ اداکارہ نے خود کو سوشل میڈیا پر بُرا بھلا کہنے کے لیے پیسوں کی آفر کی ہے۔

کمال آر خان ٹوئٹ پر کافی متحرک رہتے ہیں۔ آج انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں انکشاف کیا کہ بالی وڈ کی ایک نامور اداکارہ نے خود کو بُرا بھلا کہنے کے لیے مجھے 15 لاکھ روپے کی پیشکش کی لیکن میں نے صاف انکار کر دیا۔

ٹوئٹر پر بھیروی گوسوامی نامی ایک خاتون نے لکھا: ’منفی تشہیر دراصل بہترین تشہیر ہوتی ہے‘۔ اس پر کمال آر خان نے ردعمل کیا۔

فلمی ناقد نے لکھا: ’ہاں مجھے معلوم ہے، مگر ہمارا میڈیا اسے سنجیدہ لے لیتا ہے اور پھر مجھے ’گبر سنگھ‘ کی طرح پیش کرتا ہے‘۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4AMI1cv

Post a Comment

0 Comments