Header Ads Widget

حکومت نے مہنگائی کا بم گرا دیا، پٹرول اور ڈیزل 35 روپے لیٹر مہنگا

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 35 روپے بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

 اے آر وائی نیوز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 35، پینتیس روپے اور مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا اور کہا کہ گزشتہ 4 ماہ میں ایک بار بھی پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی گئی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرول کی نئی قیمت 249 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں عالمی منڈی میں 11 فیصد اضافہ سامنے رکھ کر کیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ شب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی خبریں گردش میں ہیں اور ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے پٹرول ڈیزل کی مصنوعی قلت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قیمتوں میں اضافے کی افواہیں، پنجاب میں پٹرول نایاب ہوگیا

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی افواہوں کے بعد پنجاب اور کے پی میں پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی تھی اور گزشتہ شب سے پٹرول پمپس بند کردیے گئے تھے۔

 



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FgnxOMC

Post a Comment

0 Comments