پاکستان ٹیلی ویژن کے نامور اداکار شکیل جو گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے تھے ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹی وی کے متعدد یادگار ڈراموں میں لازوال کردار ادا کرنے والے لیجنڈ اداکار شکیل جو گزشتہ روز کراچی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر
لیجنڈ اداکار شکیل احمد کراچی میں انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے شکیل کی طبیعت کئی دنوں سے خراب تھی،اداکار شکیل کا اصل نام یوسف کمال تھا۔ انہوں نے کئی یادگار ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے،نمازجنازہ آج بعد عصر ادا کی جائے گی۔
شکیل جن کا اصل نام یوسف کمال تھا، 29 مئی 1938 کو بھوپال میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فن کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا لیکن بالخصوص ٹی وی پر انہوں نے کئی ایسے ناقابل فراموش کردار ادا کیے جنہیں کئی دہائیاں گزر جانے کے باوجود بھلایا نہیں جاسکا وہ اپنی ذات میں خود اداکاری کا اسکول تھے جن کے انتقال سے ٹی وی اور فلم کی دنیا کا ایک باب بند ہوگیا۔
کئی دہائیوں تک ٹیلیویژن اسکرین پر راج کرنے والے شکیل نے فلموں میں بھی کام کیا اور انگریزی فلم جناح میں پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کا کردار نبھایا تھا۔
ان کے مشہور اور ناقابل فراموش ڈراموں میں انکل عرفی، انتظار فرمائیے، شہزوری، زیر زبر پیش، ان کہی، افشاں، انا، عروسہ، آنگن ٹیڑھا سمیت ایک طویل فہرست ہے
انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qlRa1oC
0 Comments