شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے بیٹی عالیانہ کے ساتھ نئی تصویر شیئر کی جس انہیں سفید رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
سارہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مما کی جان، ماشا اللہ۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر بیٹی اور شوہر فلک شبیر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کررہے ہیں۔
اس سے قبل بھی سارہ خان نے شوہر اور بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zTW3eRP
0 Comments