اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی۔
ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں فاطمہ آفندی، شازیل شوکت، انعم تنویر، سعد قریشی، سید جبران ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جس میں ریحان اور اریبہ کی زندگی کو دکھایا گیا ہے۔
ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ انعم تنویر اور سعد قریشی کی شادی ہوتی ہے لیکن کسی وجہ سے فاطمہ آفندی سے کہا جاتا ہے کہ 15 دن میں ان کی ریحان سے شادی کی جارہی ہے۔
فاطمہ آفندی یہ سن کر غصے میں آجاتی ہیں اور انتقام لینے کی تھان لیتی ہیں۔
تاہم اس سے قبل پہلے ٹیزر میں دکھایا گیا تھا کہ ان کی ریحان سے شادی ہوچکی ہے اور وہ شادی کے دن ہی شوہر کو بچے کو گود میں لیے دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VH1bUIK
0 Comments