
اسلام آباد : جسٹس عائشہ ملک آج سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کاحلف اٹھائیں گی ، چیف جسٹس گلزاراحمد نے سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کیلئے جسٹس عائشہ ملک کا نام تجویزکیا تھا۔
تفصیلات کے مطقب جسٹس عائشہ ملک کی حلف برادری تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ کے ہال میں آج ہوگی، تقریب میں جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کا حلف اٹھائیں گی، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد ان سے حلف لیں گے۔
تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان ، اٹارنی جنرل،ایڈیشنل اٹارنی جنرل،ایڈووکیٹ جنرل ، صدرسپریم کورٹ بار،وی سی پاکستان بار،سینئروکلا شرکت کریں گے۔
خیال رہے یہ ملکی تاریخ میں پہلاموقع ہوگا جب کوئی خاتون جج پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں اپنا منصب سنبھالیں گی، چیف جسٹس گلزاراحمد نے سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کیلئے جسٹس عائشہ ملک کا نام تجویز کیا تھا۔
یاد رہے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے ان کیمرہ اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔
پارلیمانی کمیٹی کے ججز تقرری کے اجلاس کی صدارت فاروق ایچ نائیک نے کی تھی، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، جسے کمیٹی نے منظور کر لیا تھا۔
The post جسٹس عائشہ ملک آج سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کا حلف اٹھائیں گی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fPDkQe
0 Comments