Header Ads Widget

"لاہور کی گرمی اور ساڑھی” درفشاں سلیم کی تصاویر وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اداکارہ کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل کیسی تیری خود غرضی میں مہک کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر سیاہ ساڑھی میں ملبوس تصاویر شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)


اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ لاہور کی گرمی، ساڑھی اور چپل پوز بیکار ہے۔

درفشاں نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hammad Shoaib (@hammadshoaib1)

اداکارہ در فشاں حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت کیرئیر میں پیش آنے والے چیلنجز سے متعلق گفتگو کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے خیال سے شادی سے پہلے ملاقاتیں کرنا ایک عارضی چیز ہوتی ہے نکاح کی اپنی خوبصورتی ہے، آپ اپنا رشتہ پکا کریں اور فیملی کو ملوائیں پھر چاہے ملنا جلنا شروع کردیں’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

در فشاں نے کہا تھا کہ ‘میں چاہتی ہوں میری شادی کترینہ کیف کی طرح ہو، بالکل خاموشی سے، کیونکہ وکی اور کترینہ کے رشتے کے بارے میں بھی آخر وقت تک کسی کو نہیں پتا تھا’۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/a38gAmN

Post a Comment

0 Comments