Header Ads Widget

فیصل واوڈا کے والد کو ہارٹ اٹیک؛ دعاؤں کی اپیل

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کے والد کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا ‏گیا ہے جہاں ایمرجنسی میں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

فیصل واوڈا نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ ابھی ابھی والد صاحب کو ہارٹ اٹیک کی اطلاع ملی ‏ہے والدصاحب کو فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صبح پہلی دستیاب پرواز سے اسلام آباد سےکراچی روانہ ہوں گا والدصاحب کی ‏صحت اورسلامتی کیلئےخصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور کے میزبان وسیم بادامی نے براہ راست شو میں فیصل واوڈا ‏کے والد سے متعلق خبر ناظرین سے شیئر کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 8 ستمبر 2021 کو فیصل واوڈا کی والدہ کا انتقال ہوا تھا۔

The post فیصل واوڈا کے والد کو ہارٹ اٹیک؛ دعاؤں کی اپیل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fEo5tj

Post a Comment

0 Comments