Header Ads Widget

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر!

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے بخار کی دوا پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانے پر رضامند ہوگئی، سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائے گی۔

مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کا کچومر نکال دیا ہے آئے روز اشیائے خورونوش اور جان بچانے والی ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب بخار کی دوا پیراسیٹامول کو بھی مہنگا کرنے کی تیاریاں ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے بخار کی دوا پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

اس خبر کی ڈریپ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائے جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسویسی ایشن نے خام مال پر 17 فیصد سیلز ٹیکس نہ ہٹانے پر ہڑتال کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔

پی پی ایم اے کا کہنا ہے کہ دواسازاداروں نےپیراسیٹامول کی قیمت ساڑھے3روپےفی گولی مقررکرنےکامطالبہ کیاتھا لیکن ڈریپ نے قیمت دو روپے سڑسٹھ پیسے فی ٹیبلیٹ مقرر کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

چیئرمین پی پی ایم اے قاضی محمد منصور دلاور نے کہا ہے کہ پیراسیٹامول کےخام مال کی قیمت میں4سے5گنااضافہ ہوگیا ہے اور ملک میں پیراسیٹامول کےمختلف برانڈز کی قلت پیداواری لاگت بڑھنےکی وجہ سےہوئی۔

قاضی محمد منصور دلاور نے کہا کہ حکومت ادویات کےخام مال پرسیلزٹیکس سےمتعلق وعدوں سےپھرگئی، خام مال پر سیلز ٹیکس سے ادویہ کی پیداواری لاگت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگا

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے خام مال پر17 فیصد سیلزٹیکس نہ ہٹایا تو ہم ہڑتال کرنےجارہےہیں، کیونکہ خام مال پر سیلز ٹیکس سے پاکستان میں ادویہ کی قلت اور قیمتوں دونوں میں اضافہ ہوگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jdi7AUn8m

Post a Comment

0 Comments