Header Ads Widget

رونالڈو نے زلزلہ متاثرہ شامی بچے کو گلے لگالیا

شام کے زلزلہ متاثرہ بچے کی پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کی خواہش پوری ہوگئی۔

سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے زلزلے سے متاثرہ دس سالہ شامی بچے ربیح شاہین کی ملاقات کروائی جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

ننھا مداح اسٹار فٹبالر کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگیا، رونالڈو نے بھی شامی بچے کو گلے لگا کر تصویر بنوائی۔

زلزلے سے متاثرہ شامی بچے نے سعودی ریسکیو ٹیم سے رونالڈو سے ملاقات کرانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

سعودی حکومت نے ننھے فین کو والدہ اور بہن بھائیوں کے ہمراہ مملکت بلایا جہاں ان کی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کروائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ربیح شاہین کی گزشتہ روز سعودی پرولیگ کے میچ سے قبل ملاقات کرائی گئی، شاہین اپنے ہیرو کودیکھتے ہی خوش ہوا اور دوڑ کر گلے سے لگ گیا۔

شامی بچے ربیع شاہین کے والد گزشتہ دنوں آنے والے زلزلے میں زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ei6IGFz

Post a Comment

0 Comments