Header Ads Widget

براہ راست: عمران خان کی گرفتاری کیلیے پولیس کا زمان پارک میں آپریشن

عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا زمان پارک لاہور میں آپریشن جاری ہے پولیس کی جانب سے بدترین شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا زمان پارک پر آپریشن جاری ہے۔ رات بھر زمان پارک میدان جنگ بنا رہا اور پولیس نے کارکنوں پر آنسو گیس کے شیلوں کی بوچھاڑ کردی تھی۔ شیلنگ کا یہ سلسلہ آج صبح بھی جاری ہے اور دھرم پوره سے زمان پارک کے اطراف میں پولیس کی بدترین شیلنگ کی جا رہی ہے۔

رات گئے عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس زمان پارک کے گیٹ تک پہنچ گئی تھیں اور دھرم پورہ کی جانب سے دو بکتر بند گاڑیاں بھی زمان پارک پہنچا دی گئیں جب کہ اینٹی رائٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری کو بھی دھرم پورہ کی طرف روانہ کیا گیا تھا۔ پولیس زمان پارک کے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل اورعلاقے کی بجلی پہلے ہی منقطع کرچکی ہے۔

پولیس نے کینال کی دونوں جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کو محصورکر دیا جب کہ کارکنان کی جانب سے پولیس پر جوابی پتھراؤ سے ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نوازمروت زخمی ہوگئے۔ کارکنان کی بڑی تعداد بدستور کینال روڈ پر موجود ہے اور وہ ایک بار پھر گیٹ نمبر ایک اور دو پر پہنچ گئے ہیں اور پولیس کو زمان پارک سے واپس دھرم پورہ پل، مال روڈ کی طرف دھکیل دیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں۔ وہ کارکنان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ان کے درمیان پہنچ گئے ہیں اور رہائشگاہ کے اطراف صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر پارٹی رہنما شہریار آفریدی، زلفی بخاری، زرتاج گل، میاں اسلم اقبال، مسرت جمشید چیمہ، فرخ حبیب بھی وہاں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتاری کا خطرہ، عمران خان نے اہم پیغام جاری کر دیا

زمان پارک پر اس آپریشن میں لاہور کے علاوہ گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ اور قصورکی پولیس بھی حصہ لے رہی ہے۔

آپریشن کے باعث مال روڈ، دھرم پورہ، جیل روڈ، گڑھی شاہ اور مغل پورہ کے اسکولز کالجز آج بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور علی رندھاوا کی جانب سے اس حوالے سے سیکریٹری اسکولز و ہائر ایجوکیشن اور ڈی سی لاہور کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ کمشنر کا کہنا ہے کہ ان علاقوں کے تمام سرکاری ونجی اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔

live updat 8:46

زمان پارک کے اطراف حالات کشیدہ ہیں اور پولیس کے ساتھ رینجرز بھی زمان پارک کے گیٹ پر پہنچ چکی ہے۔ پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے ٹھنڈی چوک پر پھر شیلنگ شروع کر دی ہے۔

9:00

ٹھنڈی سڑک پرعمران خان کی رہائشگاہ جانیوالے راستے پر پولیس کی شدید شیلنگ کی وجہ سے علاقے میں لوگوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔کارکنان  نے کینال روڈ پر جمع ہوکر پولیس پر پھر پتھراؤ شروع کر دیا ہے۔

9:10

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام قیادت ہائیکورٹ پہنچ چکی ہے انہوں نے نیا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اور آئی جی ہر صورت میں لاشیں گرانا چاہتے ہیں تاکہ انتخابات روکنے کا جواز پیدا ہوسکے۔ تمام کارکنان کو کہتا ہوں کہ زمان پارک پہنچیں۔

9:15

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان  نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گرفتاری کادعویٰ محض ڈرامہ ان کا اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے۔ آنسو گیس، پانی کی توپوں سے لے کر اب انہوں نے براہ راست فائرنگ کا سہارا لیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3S4X72L

Post a Comment

0 Comments