Header Ads Widget

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور ایشیز سیریز کیلیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ اور ایشیز سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ اور ایشیز سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز اور اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے جب کہ ٹیم میں مچل مارش، جوش انگلس اور مارکس ہیرس کی واپسی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، نیتھن لائن، ٹوڈ مرفی، میتھیو رنشا اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 سے 11 جون کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 16 جون سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کھیلی جائے گی

آسٹریلوی ٹیم مئی کے آخر میں انگلینڈ پہنچے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QrbRolw

Post a Comment

0 Comments