خلیج بنگال میں سمندری طوفان ’موچا‘ کی آمد کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، ماہی گیروں کو سمندر سے دور رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
بھارت کے محکمہ موسمیاتی سائنس نے ممکنہ طوفان کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ 9 مئی کو جنوب مشرقی خلیج بنگال سے خطرناک طوفان کی آمد کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ ریاستوں میں زوردار بارش کی وجہ سے موسم تبدیل ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں خلیج بنگال سے اٹھنے والا طوفان تباہی مچا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ جنوب مشرقی خلیج بنگال میں طوفان کے قوی امکانات ہیں، اس حوالے سے ماہی گیروں کو علاقہ میں نہ جانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔
بھارت کے محکمہ موسمیاتی سائنس کے ڈائریکٹر جنرل مرتیونجے مہاپاترا نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ اس طوفان کو ’موچا‘کا نام دیا گیا ہے، اس حوالے سے مزید معلومات بعد میں فراہم کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ طوفان شمال کی جانب بنگال کے وسط خلیج کی طرف بڑھ سکتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/riWa7d4
0 Comments