Header Ads Widget

جاپانی ریستوران میں دنیا کی مہنگی ترین سوشی کی قیمت جانیے!

جاپانی شہر اوساکا میں دنیا کی مہنگی ترین سوشی تیار کی گئی ہے جس کی قیمت ناقابل یقین طور پر دو لاکھ روپوں سے بھی زیادہ ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشی کریمون نامی ریستوران نے دنیا کی سب مہنگی سوشی بنائی ہے جسے اس کی قیمت کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی جگہ مل گئی ہے، اس ڈش کو ’کی وامی اوماکیس‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس ڈش میں سوشی کے 20 لذیذ ٹکروں کو بڑے قرینے سے سجایا گیا ہے، اگر کسی شخص کو اس غیرمعمولی کھانے سے لطف اندوز ہونا ہے تو اسے محض 3 لاکھ 50 ہزار جاپانی ین کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

امریکی ڈالر میں یہ قیمت 2 ہزار 475 ڈالرز بنتی ہے، برطانوی کرنسی میں یہ قیمت ایک ہزار 927 پائونڈ بنے گی جب کہ اسے روپوں میں تبدیل کیا جائے تو یہ 2 لاکھ 7 ہزار روپے سے بھی زیادہ بنتے ہیں، اس قیمت کے بعد مذکورہ سوشی کو دوسری سوشی کے مقابلے میں اعلیٰ مقام حاصل ہوگیا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ شیف انجلیٹو ارانیٹا جونیئر کے پاس تھا جنھوں نے 2010 میں نگری سوشی بنائی تھی جو کہ پانچ پیسز پر مشتمل اور اس میں ہیرے اور 24 قیرات سونے کا بھی استعمال کیا گیا تھا جب کہ اس کی قیمت ایک ہزار 313 پائونڈز یا ایک ہزار 978 ڈالرز تھی۔

مہنگی تریز سوشی کو بنانے کے لیے جاپان کے مختلف علاقوں سے مچھلیوں کا چناؤ کیا گیا اور انھیں سوشی بنانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/U7cvnsg

Post a Comment

0 Comments