Header Ads Widget

اسٹیل مل کی نجکاری ہوجاتی تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہورہا ہوتا، محمد زبیر

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل کی نجکاری ہوجاتی تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہورہا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ اداروں کو جو نقصان ہورہا ہے وہ پاکستان کے عوام نے برداشت کرنا ہے، چینی کمپنیوں سمیت غیرملکی کمپنیوں نے اسٹیل میں دلچسپی لی تھی اگر نجکاری ہوجاتی تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہورہا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سے متعلق کمیٹی کے کئی اجلاس ہوئے اور نجکاری کا فیصلہ نہیں ہوسکا، اسحاق ڈار نے فیصلہ کیا کہ اپوزیشن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے راضی نہیں تھی، فیسکو، اسٹیل مل اور پی آئی کی نجکاری آخری لمحات میں رکوائی گئی۔

محمد زبیر نے بتایا کہ نجکاری میں سیاسی عمل دخل ہمیشہ آڑے آجاتا ہے، کمیٹی کی سربراہی احاق ڈار کررہے تھے تو انہوں نے اس عمل کو روک دیا، بولیاں آنے کے باوجود نجکاری عمل کو رکوایا گیا۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل سے متعلق اسحاق ڈار نے کہا کہ نجکاری کے بجائے سندھ حکومت کو دیتے ہیں، خورشید شاہ اپوزیشن لیڈر تھے ان کی خواہش پر یہ سندھ حکومت کو دی گئی، مراد علی کو خط لکھا گیا، بال کبھی کراچی کبھی اسلام آباد جاتی تھی، نجکاری کے لیے جو ادارے آئے تھے انہیں بڑی مشکل سے راضی کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سے متعلق پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی بنی جس میں تمام پارٹیاں تھیں، ن لیگ کی نظر میں شروع سے اداروں کی نجکاری بہترین حل ہے، نقصان میں جانے والے اداروں کی نجکاری کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ گلوبل اداروں کو پاکستان میں نجکاری کیلئے راضی کرنا اہم ٹاسک تھا، اسٹیل مل کے فیصلے کے بعد پاکستان کا منفی امیج اجاگرہوا تھا جس سے نقصان ہوا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/26RWXzA

Post a Comment

0 Comments