
جہلم: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ماں نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے ہی اپنی کائنات اجاڑ ڈالی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم میں دل دہلا دینے والے واقعے نے ہر آنکھ کو اشکبار کردیا ہے، جہلم کے نواحی گاؤں ہرن پور میں ماں نے اپنے ہاتھوں سے اپنی ہی تین بچیوں کو قتل کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچیوں کی عمریں 2، 3 اور 5 سال ہیں، بچیوں کو قتل کرنے کے بعد ماں بے بھی خودکشی کی کوشش کی، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کم عمر طالب علموں نے سنسنی خیز ٹک ٹاک بنانے کیلئے شہری کو قتل کردیا، ویڈیو دیکھیں
دل خراش واقعے کی خبر جب بچیوں کے والد کو دی گئی تو وہ صدمے سے بے ہوش ہوگیا، کمسن بچیوں کے اندوہناک قتل پر علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ماں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا، واقعے کی مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔
ادھر ہرن پور میں تین بچیوں کےقتل کی لرزہ خیز واردات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم راناطاہر رحمان خان نے نوٹس لیا ہے اور ڈی ایس پی سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے، واقعے کے محرکات جاننے کے لئے پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر موجود ہے۔
The post دل خراش واقعہ: ماں کے ہاتھوں اپنی ہی 3 بچیاں قتل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qxNUAk
0 Comments