Header Ads Widget

سعودی عرب سے مثبت خبر!

ریاض: سعودی عرب میں اب تک پانچ کروڑ 98 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے مملکت میں کورونا ویکسین کی پانچ کروڑ 98 لاکھ سے زائد خوراکیں شہریوں کو لگا دی ہیں جن میں 27 لاکھ بوسٹر ڈوزز بھی شامل ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں ویکسینیشن کی مجموعی تعداد میں 25.02 ملین پہلی خوراک جبکہ 23.18 ملین دوسری خوراک شامل ہے۔

مملکت کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین کی مجموعی خوراکوں میں معمر افراد کو 1.9 ملین ویکسین کی خوراکیں دی گئیں، سعودی عرب میں بوسٹر ڈوز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سعودی عرب کے “ای ویزا” سے متعلق غیرملکیوں کیلئے خوشخبری

خیال رہے کہ وزارت صحت نے مملکت میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا باقاعدہ آغاز 17 دسمبر 2020 کو کیا گیا تھا جس کے لیے مملکت کے تمام ریجنز اور قصبوں میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے۔

سعودی عرب میں لوگوں کو مفت ویکسین کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

The post سعودی عرب سے مثبت خبر! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pKqb0L

Post a Comment

0 Comments