Header Ads Widget

حبا بخاری کی مایوں کی تصاویر وائرل

معروف اداکارہ حبا بخاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، ان کے مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق متعدد پاکستانی ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھانے والی حبا بخاری شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

گزشتہ روز ان کے مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، اپنے مایوں میں حبا نے روایتی زرد لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ حبا بخاری اداکار آریز احمد سے رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہی ہیں، اس سے قبل انہوں نے آریز احمد سے اپنی شادی کی خبروں کی تردید بھی کی تھی۔

The post حبا بخاری کی مایوں کی تصاویر وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mZMjlX

Post a Comment

0 Comments