Header Ads Widget

قومی ٹیم کے آسٹریلوی بولنگ کوچ کی پاکستان آمد میں تاخیر

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلوی بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم کے آسٹریلوی بولنگ کوچ شان ٹیٹ والد کی تدفین کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ کی پاکستان آمد کی تاریخ بعد میں بتائے جائے گی۔

مزید پڑھیں: پاک آسٹریلیا میچ کی ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ فروخت

واضح رہے کہ پی سی بی نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو ایک سال کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا، سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/84IwfMu

Post a Comment

0 Comments