
یوکرین میں ایک شخص نے جان کی پرواہ کیے بغیر بارودی سرنگ کو ہاتھوں سے اٹھا کر ٹھکانے لگا دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روس سے جنگ کے دوران ملکی افواج کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے شہری نے بغیر کسی حفاظتی کٹ اور آلات کے بارودی سرنگ کو سڑک سے ہٹا دیا۔
سخت سردی میں سگریٹ پیتے شخص کو سڑک کنارے بارودی سرنگ نظر آئی تو اس نے بم ڈسپوذل اسکواڈ کو طلب کرنے یا کسی ادارے کو مطلع کر کے ان کی مدد لینے کا انتظار کرنے کی بجائے اپنی مدد آپ کے تحت بارودی سرنگ کو ہاتھوں سے اٹھایا اور محفوظ طور پر ٹھکانے لگا دیا۔
A Ukrainian in Berdyansk spotted a mine on the road and didn't wait around for a bomb disposal unit – at great risk to life and limb, he removed the mine, clearing the way for the Ukrainian military. pic.twitter.com/iC9ZTrixlC
— The New Voice of Ukraine (@NewVoiceUkraine) February 27, 2022
ویڈیو کے ساتھ عبارت میں جس مقام کا بتایا گیا ہے وہ جنوب مشرقی یوکرین کا بندرگاہی شہر بردانسک ہے جہاں ملکی افواج کی آمدورفت کو محفوظ بنانے کے لیے شہری نے جان داؤ پر لگا دی۔
38 سیکنڈ کے کلپ میں، سیاہ جیکٹ اور جینز میں ملبوس نامعلوم شخص سڑک کو صاف کرنے کے لیے بارودی سرنگ کو راستے سے ہٹا رہا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/etcwYiC
0 Comments