
راولپنڈی کے علاقہ روات میں کنویں میں دم گھٹنے سے 5 افراد جاں جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق روات کے علاقے ٹھٹہ گاؤں میں کنوئیں کی صفائی کیلئے ایک شخص کنویں میں اترا، زہریلی گیس بھر جانے کے باعث کنویں میں اترنے والا شخص بے ہوش ہوگیا جسے نکالنے کیلئے کنویں میں یکے بعد دیگرے 7 افراد اترے۔
متاثرہ شخص کو نکالنے کیلئے اترنے والے 7 افراد بھی بے ہوش ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ریسکیو حکام نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو باہر نکال لیا تاہم دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زندہ بچ جانے والے افراد کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے۔
تھانہ روات پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: گھر میں گیس بھرنے سے دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
خیال رہے کہ گزشتہ برس کراچی کے علاقے لیاری میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GprKj2M
0 Comments