ملتان: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بیٹر بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج تک ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کوئی بھی بیٹر دو بار لگاتار تین سنچریاں اسکور کرنے میں ناکام رہا ہے، لیکن قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بیٹر بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری اسکور کرکے یہ منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
بابر 2 بار مسلسل 3 سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں، قومی ٹیم کے کپتان نے اس سے قبل 2016 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف مسلسل 3 سنچریاں بنائی تھیں۔
.@babarazam258 MAKES HISTORY!
The No.1 batter becomes the 𝘰𝘯𝘭𝘺 player to record three successive ODI centuries twice
#PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/nJxAixPE1i
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 8, 2022
بابر اعظم نے اس سنچری کے ساتھ ہی ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے، انہوں نے بطور کپتان ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا ہے، بابر نے 13 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا۔
Fastest to 1000 runs as ODI captain:
𝗕𝗮𝗯𝗮𝗿 𝗔𝘇𝗮𝗺 𝟭𝟯 𝗶𝗻𝗻𝗶𝗻𝗴𝘀
Virat Kohli 17 innings
AB de Villiers 18 innings
Kane Williamson 20 innings
Alastair Cook 21 innings
Congratulations skipper!
#PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/LsR30P2M6P
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 8, 2022
بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اپنے کیریئر کی17 ویں سنچری 85 ویں اننگز میں اسکورکی۔ اس سے قبل ہاشم آملہ نے 17 سنچریاں مکمل کرنے کیلئے 98، بھارت کے ویرات کوہلی نے 112 اور ڈیوڈ وارنر نے 113 اننگز کھیلی تھیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NOvr4Xo


The No.1 batter becomes the 𝘰𝘯𝘭𝘺 player to record three successive ODI centuries twice 
𝗕𝗮𝗯𝗮𝗿 𝗔𝘇𝗮𝗺 𝟭𝟯 𝗶𝗻𝗻𝗶𝗻𝗴𝘀
Virat Kohli 17 innings
AB de Villiers 18 innings
Kane Williamson 20 innings
Alastair Cook 21 innings
0 Comments