Header Ads Widget

فیصل آباد ایئرپورٹ پر ایئرٹریفک کنٹرولرز کو ہراساں اور کام میں مداخلت کا انکشاف

فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ہراساں کرنے اور کام میں مداخلت کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ کے منیجر نے سول ایوی ایشن (سی اے اے) ہیڈ کوارٹرز کراچی کو رپورٹ بھیج دی ہے، جس میں اے ایس ایف اہلکاروں کی مداخلت اور ہراسگی پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ منیجر کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ اے ایس ایف کے چیف سکیورٹی افسر بغیر اجازت اور اطلاع کے اے ٹی سی کنٹرول ٹاور میں گھسے، جو کہ سی اے اے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف اہلکار 14 جولائی کی رات 12 بجے کنٹرول ٹاور میں گھسے، جہاں انہوں نے ایئر ٹریفک کنٹرول کے اسٹاف کو ہراساں کیا۔

کنٹرول ٹاور میں بغیر اجازت داخلہ سی اے اے قوانین کی خلاف ورزی ہے، جس پر ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر ایئر پورٹ سمیت کئی بڑے منصوبوں کے لیے فنڈز جاری نہ ہونے کا انکشاف

رپورٹ کے مطابق چیف سیکیورٹی افسر نے کنٹرول ٹاور کے معاملات میں بھی مداخلت کی جبکہ انہیں ٹرمینل بلڈنگ میں بھی مسلح افراد کیساتھ دیکھا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیف سکیورٹی افسر کا پی آر او سیف اللہ بغیر وردی لاؤنجز میں دیکھا گیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OgYIETG

Post a Comment

0 Comments