Header Ads Widget

لاہور میں 10 سالہ بچی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

لاہور کے تھانہ مناواں کے علاقے شریف پورہ میں 10 سالہ بچی سوئمنگ پول میں ڈوپ کر جاں بحق ہوگئی جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

درج ایف آئی آر کے مطابق 10 سالہ ماریہ بھائی اور چھوٹی بہن کے ساتھ سوئمنگ پول پر گئی، نہاتے ہوئے وہ پول سے غائب ہوگئی، پول کے مالک علی رضا نے بتایا کہ بچی گھر چلی گئی، ماریہ کو ہر جگہ تلاش کیا گیا لیکن وہ کہیں نہیں ملی۔

ایف آئی آر متن کے مطابق دوبارہ سوئمنگ پول آنے پر پتا چلا کہ بچی ڈوب گئی تھی، اسے مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔

والدین کا الزام ہے کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے، قتل ہفتہ کو ہوا تھا پولیس نے صرف ایف آئی درج کی ہے۔

اہل خانہ اور محلے داروں نے لاش رنگ روڈ پر رکھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا اور سڑک بلاک کردی۔

پولیس کے مطابق بچی کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا، تفتیش جاری ہے جو بھی قتل میں ملوث ہوا گرفتار کریں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sU7wm0c

Post a Comment

0 Comments