Header Ads Widget

بھائی کا ساتھیوں کے ہمراہ 80 سالہ بہن پر سفاکانہ تشدد

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 39 فور ایل میں زمین کے تنازع پر ایک ظالم بھائی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بہن پر سفاکانہ تشدد کر ڈالا۔

80 سال کی بزرگ خاتون کو سگے بھائی نے رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اے آر وائی نیوز نے خاتون پر تشدد کی ویڈیو حاصل کرلی۔

ویڈیو میں 80 سال کی منیراں بی بی کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان بزرگ خاتون کے گلے اور ہاتھ رسی سے باندھ کر تشدد کرتے رہے۔

معمر خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GfA5ljk

Post a Comment

0 Comments