Header Ads Widget

گھر کی کھدائی کرنے والے مزدوروں کی لاٹری نکل آئی

اگر آپ کو کہیں سے لاکھوں روپے کے سونے کے سکے ملیں تو آپ اس کا کیا کریں گے؟، ہم جانتے ہیں کہ آپ کیا سوچ رہے ہیں اور ایسا ہی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے کچھ مزدوروں نے بھی سوچا تھا لیکن وہ پھنس گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دھار میں آٹھ مزدوروں کو ایک پرانے گھر کو مسمار کرنے کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے 86 سکے ملے، جو انہوں نے آپس میں برابر تقسیم کرلیے۔

تاہم ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیویندر پاٹیدار کا کہنا ہے کہ سونے کے یہ سکے آثار قدیمہ کی اہمیت کے حامل ہو سکتے تھے، لیکن مزدوروں نے مقامی پولیس کو بتائے بغیر اسے آپس میں تقسیم کرلیا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ مزدوروں کو یہ سونے کے سکے کچھ دن پہلے ایک پرانے گھر سے ملبہ ہٹاتے ہوئے ملے تھے، ہمیں اطلاع ملی کہ ملبے سے ملنے والے سونے کے سکے آٹھ مزدوروں نے آپس میں بانٹ لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو بتائے بغیر اسے آپس میں تقسیم کرنے پر مزدوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے سکے بھی برآمد کرلیے ہیں۔

اگرچہ اس وقت ان سونے کے سکوں کی قیمت 60 لاکھ بھارتی روپے ہے لیکن ان سونے کے سکوں کی آثار قدیمہ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے یہ کروڑوں تک جا سکتی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xyZEHW5

Post a Comment

0 Comments