Header Ads Widget

"باسط تنہا اور ٹوٹا ہوا ہے وہ محبتوں اور خوشیوں کا مستحق ہے”

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل "حبس” کی 15ویں قسط میں فیروز خان "باسط” کی اداکاری مداحوں کے دلوں کو چھو گئی۔

ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط)، اشنا شاہ (عائشہ)، عائشہ عمر (روہا)، اسرا غزل (سعدیہ باسط کی والدہ)، جاوید شیخ، عمران اسلم، صبا فیصل (عائشہ کی والدہ)، حنا رضوی، دانیہ انور(بانو) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

حبس کی کہانی ایسے لڑکے باسط کے گرد گھومتی ہے جس میں‌ دکھایا گیا ہے کہ بچپن میں‌ ملے صدمے کس طرح‌ ہمارا عمر بھر پیچھا نہیں‌ چھوڑتے ہیں، ڈرامے میں باسط کی والدہ انہیں بچپن میں‌ ہی چھوڑ‌کر چلی جاتی ہیں‌ اور اسی غم کے ساتھ وہ بڑا ہوتے ہیں لیکن والد کے انتقال کے بعد اچانک وہ واپس آتی ہیں‌ لیکن اس وقت باسط انہیں‌ دل سے قبول نہیں‌ کرپاتے اور بچپن میں‌ گزرے دردناک لمحات اس کے ذہن میں سوار ہوچکے ہوتے ہیں‌ ان کا رویہ اچانک ہی تبدیل ہوجاتا ہے یہاں‌ تک کہ شادی کے بعد بھی اس میں‌ تبدیلی نہیں آتی.

سماجی رابطے کی ویب ٹویٹر پر گزشتہ قسط میں فیروز خان کی اداکاری کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی جارہی ہیں جس میں وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر خوش ہوتے ہیں لیکن ساتھ ہی والدہ کو دیکھ کر ان کی خوشی پھیکی پڑ جاتی ہے۔

مداحوں کی جانب سے فیروز خان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے ڈرامے کے ڈائیلاگ اور اپنے تاثرات بھی شیئر کیے جارہے ہیں۔
ایک مداح نے لکھا کہ "وہ اندر سے تنہا اور ٹوٹا ہوا ہے اور وہ محبتوں خوشیوں کا مستحق ہے۔”


ایک صارف نے باسط کے بچپن اور جوانی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "میں ٹھیک نہیں ہوں۔”


عنایا نامی صارف نے ڈرامے کا ڈائیلاگ لکھا کہ "آپ کو کیا لگتا ہے میں بار بار آپ کو بلانے آوں گا میں یہ بتانے آیا ہوں آکر اپنا سامان لے لیں۔”


سوشل میڈیا صارفین نے مزید ڈرامے سے متعلق پوسٹ شیئر کیں چند پوسٹس دیکھیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jg0WDA9

Post a Comment

0 Comments