Header Ads Widget

ایپل اور ونڈوز ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین کی بڑی مشکل حل

ایپل اور ونڈوز ڈیوائسز میں اینڈرائیڈ سسٹم کی طرح تمام ایپس موجود نہیں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے دونوں آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کو اکثر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لیکن اب گوگل نے ان صارفین کی یہ مشکل حل کردی ہے، اور جلد ہی ایک نئی کراس ڈیوائس سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ کٹ (ایس ڈی کے) متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد آئی فون اور ونڈورز ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین بھی اینڈرائیڈ ایپس کو استعمال کرسکیں گے۔

گوگل کے مطابق اس نئی کٹ میں ایسے ٹولز موجود ہوں گے جو اینڈرائیڈ ایپس کو دیگر آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، ٹی وی اور دیگر میں چلانے کی سہولت فراہم کریں گے۔

یہ کراس ڈیوائس کٹ وائی فائی، بلیو ٹوتھ اور الٹرا وائٹ بینڈ کو استعمال کرکے ملٹی ڈیوائس کنکٹویٹی سپورٹ فراہم کرے گی۔

اس کٹ میں موجود نیئر بائی شیئر فیچر کے ذریعے فائلز کو کروم، آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر کام کرنے والی دیگر ڈیوائسز پر ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8NaY1ZW

Post a Comment

0 Comments