Header Ads Widget

منگنی کی تقریب میں بجلی گرنے سے دلہا ہلاک

شادی کی تقریب میں دلہا اور دلہن سب کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں اور اس دوران ان کی جانب سے فوٹو شوٹ بھی کروایا جاتا ہے تاکہ تقریب کو یادگار بنایا جاسکے۔

چین کے صوبے یونان منگنی کی تقریب میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں فوٹو شوٹ کے دوران اچانک آسمانی بجلی آگری جس کی زد میں دلہا ہلاک ہوگیا۔

روان نامی دلہے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے باعث منگنی کی تقریب میں شریک دیگر افراد محفوظ رہے۔

جائے حادثہ پر موجود ایک شخص کا کہنا تھا کہ دوپہر سے طوفانی بارش ہو رہی تھی اچانک ہی دھماکے کی طرح زور دار آواز آئی بعدازاں پتا چلا کہ بجلی گری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور طوفان کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن پھر بھی جوڑے کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/LyUzp3E

Post a Comment

0 Comments