سمرقند : وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی سمرقند میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف کی روسی اور ایرانی صدور سے ملاقاتیں ہوئیں تھیں ، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہبازشریف نے روسی صدر کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا اور خوراک، سلامتی،تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے افغانستان میں روس کے تعمیری کردار کو سراہا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بین الحکومتی کمیشن کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس میں شرکت کےلیےازبکستان میں موجود ہیں، اس دوران شہباز شریف، ازبک اور تاجک صدور سے بھی ملے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uKH2QXb

0 Comments