Header Ads Widget

سابق امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف انتقال کر گئے

آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اسد رؤف کا حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال ہوا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد رؤف کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا

اسد روف کے بھاءی طاہر کے مطابق وہ گھر جا رہے تھے اچانک ان کے سینے میں تکلیف ہویی۔

66 سالہ اسد رؤف آئی سی سی کے ٹاپ امپائر رہے انہوں نے 64 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے 11 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کیے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/k0h4DcM

Post a Comment

0 Comments