Header Ads Widget

پی ڈی ایم اجلاس کا ایجنڈا سامنے آگیا

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر طلب کیا گیا پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کا ایجنڈا سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہی اجلاس جمعہ کو 3بجے ہو گا جس میں اتحادی جماعتوں کا موقف اور رائےلی جائےگی۔

عمران خان کےلانگ مارچ سےنمٹنےکی حکمت عملی طےکی جائےگی۔ ذرائع کے مطابق سائفر لیکس سے متعلق مقدمات پر بھی مشاورت کی جائےگی۔

اجلاس میں ملکی اورعلاقائی صورتحال پر غور ہو گا۔ حالیہ ضمنی انتخاب سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیاجائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلےکرنےکیلئے جےیوآئی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس بھی کل ہو گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0KxJZBR

Post a Comment

0 Comments