Header Ads Widget

انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا باورچی بھی پاکستان ساتھ لا رہی ہے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنے دورہ پاکستان میں باورچی کو بھی ساتھ لا رہی ہے یہ پہلا موقع ہوگا کہ کوئی شیف برطانوی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ہوگا۔

انگلینڈ ٹیم تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے 24 نومبر کو پاکستان پہنچ رہی ہے تاہم اس بار خاص بات یہ ہے کہ انگلش ٹیم اپنا شیف ساتھ لا رہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی غیر ملکی ٹیم کے دورہ پاکستان میں کوئی باورچی اس کے اسکواڈ میں شامل ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق اسکواڈ کے ہمراہ باورچی بھیجنے کا فیصلہ انگلش ٹیم کے گزشتہ دورہ پاکستان اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران کھلاڑیوں کے پیٹ خراب ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔ شیف عمر میزبان ٹیم کو راولپنڈی میں جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ انگلش کپتان معین علی نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دورے کے دوران کراچی کے کھانوں کی تعریف کی تھی جب کہ لاہور کے کھانوں کو مایوس کُن قرار دیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pDuFxOf

Post a Comment

0 Comments