Header Ads Widget

ضلع استور میں شدید برفباری، بالائی علاقوں میں 5 فٹ تک برف پڑ چکی

استور: ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، ضلع استورمیں شدید برفباری ہو رہی ہے، اور بالائی علاقوں میں اب تک 5 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع استور کے بالائی علاقوں منی مرگ، قمری نگی، زیان اور پشواڈی میں 5 فٹ تک برف پڑ چکی ہے، جب کہ شنکر گڑھ، فقیر کوٹ، میر ملک، چمروٹ، اور گھساٹ میں 3 سے 4 فٹ تک برف پڑی ہے۔

رپورٹس کے مطابق چھوگام، ناصر آباد، اور رٹو رحمان پور میں 2 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ دوسری طرف ضلع استور کے زیریں علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑی ہے۔

بالائی علاقوں سمیت بالائی سرحدی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے۔

میدانی علاقوں میں ٹریفک کا نظام جزوی طور پر، جب کہ بالائی علاقوں میں ٹریفک کا نظام مکمل معطل ہو چکا ہے، ڈپٹی کمشنر استور نے ہدایت جاری کی ہے کہ برف باری کے دوران شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

ڈپٹی کمشنر استور کے مطابق برف باری سے لینڈ سلائیڈنگ، یا تودوں کے گرنے کا خطرہ ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/aMjdnbk

Post a Comment

0 Comments