Header Ads Widget

کراچی کے موسم میں ڈرامائی تبدیلی

کراچی کے موسم میں ڈرامائی تبدیلی واقع ہوئی ہے اور معمول سے سرد موسم میں سردی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کا موسم دسمبر کے آخر میں عموماً سرد ترین ہوتا ہے تاہم اس بار شہر قائد کے موسم میں ڈرامائی تبدیلی آئی ہے۔ گزشتہ دنوں شہر کا صبح کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرا تھا تاہم آج صبح درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے ساتھ سردی کی شدت میں کمی آگئی ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ تاہم سندھ کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں شمال مشرقی ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ ہوا تھا۔ اب ہوا کی سمت تبدیل ہوئی ہے جس کے باعث سردی میں کمی آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جب کہ نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش، دھند چھٹ گئی

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج دن میں شہر کا درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا اور دن میں ہوائیں 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مشرقی سمت سے چلیں گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/u4xMXUK

Post a Comment

0 Comments