Header Ads Widget

وزیرِ اعظم کی بھارت کو مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارت کو مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے 5 اگست 2019 کا غیر قانونی اقدام واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ 3 جنگیں لڑی ہیں، جنگوں کا نتیجہ غربت اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں نکلا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بنیادی نوعیت کے مسائل حل کرکے پر امن ہمسائے کے طور پر رہنا چاہتا ہے۔

وزیرِ اعظم نے بھارت سے پانچ اگست 2019 کا غیر قانونی اقدام واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل کے لیے تیار ہیں۔

انھوں نے پیغام دیا کہ بھارتی قیادت بیٹھ کر بات کریں، تاکہ ہتھیاروں کی دوڑ کی بجائے اپنے وسائل غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات پر خرچ کر سکیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EjFdmsR

Post a Comment

0 Comments