Header Ads Widget

پمز اسپتال کی 10 رکنی ٹیم ادویات کے ساتھ ترکیہ روانہ

تباہ کن زلزلے کے متاثرین کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی 10 رکنی ٹیم ادویات کے ساتھ ترکیہ روانہ ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترکیہ اور شام میں گزشتہ ہفتے آنے والے قیامت خیز زلزلے کی تباہ کاریاں وقت گزرنے کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہیں۔ متاثرین کی امداد میں حکومت پاکستان بھی پیش پیش ہے اور اب پمز اسپتال اسلام آباد سے ڈاکٹروں کی 10 رکنی ٹیم متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ادویات سمیت ترکیہ روانہ ہوگئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال سے 10 ڈاکٹروں کی ایک اور ٹیم زلزلے سے متاثرہ ملک شام کے لیے بھی آج روانہ کی جائیگی۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیم زلزلے سے متاثرہ عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔ ترکی نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ پاکستان برادر ملک ترکی کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قیامت خیز زلزلہ، اموات 29 ہزار سے تجاوز کر گئیں

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/06jrcqQ

Post a Comment

0 Comments