Header Ads Widget

پاک بحریہ کے زیراہتمام 8 ویں کثیرالقومی بحری مشق کا آغاز

پاک بحریہ کے زیراہتمام 8 ویں کثیر القومی بحری مشق کا آغاز ہوگیا ہے اس بحری امن مشن میں 50 سے زائد ممالک شریک ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک بحریہ کے زیر اہتمام آٹھویں کثیر القومی بحری مشق کا آغاز ہوگیا ہے۔ ان بحری مشق امن میں 50 سے زائد ممالک شریک ہیں۔ یہ مشقیں 14 فروری تک جاری رہیں گی۔

آٹھویں کثیرالقومی بحری مشق امن کا باقاعدہ آغاز شریک ممالک کی پرچم کشائی سے ہوا۔ 50 سے زائد ممالک کے پرچم ایک ساتھ فضا میں لہرائے، جس کے بعد فضا میں غبارے بھی چھوڑے گئے۔

امن مشق ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے، پہلی 2007 میں منعقد ہوئی تھیں۔ کثیر القومی بحری مشق کا مقصد شریک ممالک کے درمیان ہم آہنگی، امن کا فروغ، خطے کا بحری استحکام، مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ اور پاکستان کے مثبت تصور کو اجاگر کرنا ہے۔

ان کثیر القومی بحری مشق میں مختلف ممالک کی بحری افواج کےجہاز، ائیر کرافٹس، اسپیشل آپریشن فورسز شریک ہوتی ہیں۔ ہرخطے سے بہترین بحری افواج کو ایک جگہ اکٹھا کرنا یقیناً پاکستان اور بحریہ کیلیے بڑا اعزاز ہے۔ مشق کا موٹو’’امن کے لیے متحد‘‘ ہے جو اس کے حقیقی تصور کو خوبصورتی سے بیان کرتا ہے۔

 



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WgU62BO

Post a Comment

0 Comments