Header Ads Widget

لیجنڈ اداکار اور براڈ کاسٹر ضیاء محی الدین انتقال کر گئے

کراچی: لیجنڈ صداکاراور براڈ کاسٹر ضیاء محی الدین انتقال کر گئے، وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار، ہدایت کار اور میزبان ضیا محی الدین انتقال کرگئے، ان کی عمر 91 برس تھی۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 4 میں ادا کی جائے گی۔

ضیا محی الدین 20جون 1933ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ان کے والد خادم محی الدین تدریس کے شعبے سے وابستہ تھے اور انہیں پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کے مصنف اور مکالمہ نگارہونے کا اعزاز حاصل تھا۔

ضیا محی الدین نے 1949ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کیا اور مزید تعلیم کے حصول کے لیے پہلے آسٹریلیا اور پھر انگلستان چلے گئے جہاں انہوں نے رائل اکیڈمی آف تھیٹر آرٹس سے وابستگی اختیار کی اور صداکاری اور اداکاری کا سلسلہ شروع کیا۔ 1956ء میں وہ پاکستان وپس لوٹے لیکن جلد ہی ایک اسکالر شپ پرانگلستان واپس چلے گئے جہاں انہوں نے ڈائرکشن کی تربیت حاصل کی۔

انیس سو ساٹھ میں میں جب ای ایم فوسٹر کے مشہور ناول اے پیسج ٹو انڈیا کو اسٹیج پر پیش کیا گیا تو ضیا محی الدین نے اس میں ڈاکٹرعزیز کا کردار ادا کرکے شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔

سال 1962ء میں انہیں فلم لارنس آف عربیا میں کام کرنے کا موقع ملا تو انھوں نے اس فلم میں بھی ایک یادگارکردارادا کیا، بعد ازاں انھہوں نے تھیٹر کے کئی ڈراموں اور ہالی وڈ کی کئی فلموں میں کردار ادا کیے۔

انیس سو ستر میں ضیا محی الدین پاکستان آئے جہاں انھوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے ضیا محی الدین شو کے نام سے ایک اسٹیج پروگرام کی میزبانی کی، اس اسٹیج پروگرام نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔

ضیا محی الدین کےوالدکوپاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کےمصنف اورمکالمہ نگار ہونےکا اعزاز حاصل تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gbApRWj

Post a Comment

0 Comments