Header Ads Widget

کراچی کنگز کو ایونٹ میں واپسی کیلیے آج لازمی فتح درکار

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 میں واپسی کے لیے کراچی کنگز کو آج کے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف لازمی فتح درکار ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ دوپہر 2 بجے میزبان ٹیم کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

ایونٹ میں واپسی کے لیے کراچی کنگز کو آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہوگی، کیونکہ ایونٹ میں کھیلے گئے اب تک 5 میچز میں کنگز نے صرف ایک فتح حاصل کی ہے جب کہ تین میچز میں جیت انتہائی قریب آکر واپس چلی گئی۔ دوسری جانب حریف ملتان سلطانز نے ایونٹ میں 5 میچز کھیل کر 4 میں فتح حاصل کر رکھی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔

پی ایس ایل میں ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف 5 پانچ میچز جیت رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج سنڈے بنے گا فن ڈے، پی ایس ایل کے 2 میچز ہوں گے

واضح رہے کہ آج پی ایس ایل 8 میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا ہوگا جب کہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4cUho1a

Post a Comment

0 Comments