
لاہور : وکیل اظہرصدیق ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ نے گاڑی ہائی کورٹ کے اندر لانے کی اجازت نہیں دی ، ہم نے استدعا کی تھی کہ گاڑی کو اندر لانے کی اجازت دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی پیشی کے معاملے پر عمران خان کی گاڑی عدالتی احاطے میں لےجانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست پرسماعت کی ، وکیل اظہرصدیق ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ نےگاڑی ہائیکورٹ کے اندرلانے کی اجازت نہیں دی ،ہم نے استدعا کی تھی کہ گاڑی کو اندر لانے کی اجازت دی جائے۔
اظہر صدیق نے کہا کہ اس ایشو پر رجسٹرار آفس سے معاملات طےکیےجارہے ہیں۔
شبلی فرازنے ہائیکورٹ کے اندر عمران خان کوسیکیورٹی فراہم کرنےکی استدعا کی تھی۔
اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ ہائیکورٹ ایڈمن جج سےعمران خان کی گاڑی عدالتی احاطےمیں لےجانے کی اجازت طلب کی ہے، عمران خان پر پہلے قاتلانہ حملہ ہوچکاان پردوبارہ قاتلانہ حملے کا شدید خطرہ موجودہے جبکہ ڈاکٹرز نے ٹانگ کی ہڈی ریکوری کیلئے دھکم پیل اور جھٹکے سے احتیاط کی سخت ہدایات دی ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cmAYqsr
0 Comments