Header Ads Widget

ناتھن لائن نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ یادگار بنا لیا

آسٹریلیا کے مایہ ناز آف اسپنر ناتھن لائن نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ کو یادگار بناتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

تجربہ کار آسٹریلیائی اسپنر ناتھن لائن آسٹریلیا کی جانب سے تیز ترین 500 وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے ہیں۔
آسٹریلوی بولرز میں تیز ترین 500 انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن پہلے نمبر پر ہیں۔

ناتھن لائن 252 ویں اننگز میں اس اہم مقام پر پہنچے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر موجود شین وارن نے 244 اننگز میں اور تیسرے نمبر پر فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے 256 اننگز میں 500 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

سابق فاسٹ بولر گلین میک گراتھ نے 258 اننگز اور بریٹ لی 267 اور مچل جوہنسن نے 272 اننگز میں کارنامہ انجام دیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wmOC1jY

Post a Comment

0 Comments