وزیراعظم شہباز شریف کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو لکھے گئے جوابی خط پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل آگیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کو خط تحریر کیا تھا جس میں انہیں آئینی احکامات پر عملدرآمد کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا اس خط کا آج وزیراعظم نے جواب دے دیا ہے۔ 5 صفحات اور 7 نکات پر مشتمل جوابی خط شہباز شریف کی جانب سے صدر کے ایک سال میں کیے جانے والے اقدامات پر سوالات اٹھائے گئے ہیں اور صدر کے خط کو پی ٹی آئی کا پریس ریلیز قرار دیا گیا ہے۔
شہباز شریف کے اس جوابی خط پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے ردعمل دیا ہے اور اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ صدر مملکت نے اپنے خط میں شہباز شریف کو آئین پر عمل کرنے کا مشورہ دیا اور ظاہر ہے یہ بات ان کو تحریک انصاف کی پریس ریلیز ہی نظر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کا خط تحریک انصاف کا پریس ریلیز دکھائی دیتا ہے، وزیراعظم کا صدر مملکت کو جوابی خط
پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا ہے کہ صدر کے اسمبلی توڑنے اور نئے الیکشن کے اقدام پر عمل ہوتا تو آج ملک اس آئینی، سیاسی اور معاشی گرداب میں نہ ہوتا۔
صدر مملکت نے اپنے خط میں شہباز شریف کو آئین پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ظاہر ہے یہ بات ان کو تحریک انصاف کی پریس ریلیز ہی نظر آئیگی۔ اگر صدر کے اسمبلی توڑنے اور نئے الیکشن میں جانے کا اقدام پر عمل ہوتا آج ملک اس آئینی،سیاسی اور معاشی گرداب میں نہ ہوتا اور ہم مستحکم جمہوریت ہوتے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 26, 2023
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/e0irIBa
0 Comments