Header Ads Widget

عیدالفطر کے بعد حکمران جماعتوں کا سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں عیدالفطر کے بعد حکمران جماعتوں کا سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران جماعتوں کے اہم اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

جس میں بتایا گیا کہ ملکی صورتحال، آئینی و قانونی امور پر مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ عیدالفطر کے بعد حکمران جماعتوں کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا۔

اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جماعتوں سے مشاورتی عمل کو اگلے مرحلے میں لے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ میثاق معیشت پیشکش سے لیکر اب تک ہر مرحلے پر حکومت نے مذاکرات کیلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے، آزادانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانا بنیادی آئینی تقاضا ہے۔

اعلامیے میں کہنا تھا کہ عوام کے ووٹ کے آئینی حق پر یقین رکھنے والی جماعتوں کے طور پر الیکشن کے انعقاد پر یقین رکھتے ہیں، مذاکرات کے دروازے کبھی بھی بند نہیں کئے، نہ ہی کوئی جمہوریت پسند ایسا کرسکتا ہے۔

اتحادی جماعتوں میں الیکشن انعقاد سے متعلق مشاورت اور مذاکرات کا عمل جاری ہے ، جس کے لئے وزیراعظم شہبازشریف پہلے ہی ایک کمیٹی بھی بنا چکے ہیں۔

بلاول بھٹو اور مولانافضل الرحمان کی ملاقات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی وزیراعظم سے ملاقات بھی اسی عمل کا حصہ ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BP4Jp5v

Post a Comment

0 Comments