Header Ads Widget

فواد چوہدری کو بکتر بند میں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو بکتر بند اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا گیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے پوچھا کہا ہیں فواد چوہدری، سرکاری وکیل نے بتایا کہ وہ ہائیکورٹ کے احاطے میں بکتر بند میں موجود ہیں۔

جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے کمرہ عدالت میں پیش کرنےکا حکم دیا تھا، ہائیکورٹ کی حدود میں رکھنےکا حکم نہیں کیا تھا؟ کہاں ہیں ڈی ایس پی لیگل، وکیل نے بتایا کہ ڈی ایس پی لیگل، آئی جی پولیس و دیگر حکام کورٹ روم نمبرون میں ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم دیا کہ فواد چوہدری کو فوری پیش کیا جائے، اس کے ساتھ ہی فواد چوہدری کو پیش کرنے تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے عدالتی حکم پر  عمل درآمد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا، گزشتہ روز عدالت نے فواد چوہدری کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

 



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/s60A2Xm

Post a Comment

0 Comments