Header Ads Widget

توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا سیشن عدالت کو جاری کارروائی روکنے کا حکم

اسلام آباد: توشہ خانہ  کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فوجداری کارروائی کو روکتے ہوئے کیس پر حکم امتناع جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاورق نے توشہ خانہ فوجداری کیس کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔

خواجہ حارث نے کہا کہ جج صاحب نےکہہ دیا یہ ہم شواہد کے دوران دیکھیں گے، جس پر چیف جسٹس نے  کہا کہ ٹرائل کورٹ نے کیا کوئی فائنڈنگ دی ہے خواجہ حارث نے بتایا کہ جی ٹرائل کورٹ نے کوئی فائنڈنگ نہیں دی۔

 خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ حقائق واضح ہیں الیکشن کمیشن نے کمپلینٹ کی منظوری باضابطہ طور پرنہیں دی، ٹرائل کورٹ نے کہا شہادتیں ریکارڈ کرتے وقت اعتراضات کو دیکھیں گے، یہ کیس قابل سماعت ہی نہیں تو شہادتیں ریکارڈ کرتے وقت کیسے دیکھ سکتے ہیں۔

توشہ خانہ کیس : عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

خواجہ حارث نے استدعا کی کہ عدالت توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی پر حکم امتناع جاری کرے۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے خواجہ حارث کی استدعا منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ میں فوجداری کارروائی پر حکم امتناع جاری کیا  اور تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AGFyXjW

Post a Comment

0 Comments