Header Ads Widget

براہ راست: جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مرکزی تقریب

جنرل ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہدا پر یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مرکزی تقریب جاری ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج یوم تکریم شہدا منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مرکزی تقریب جاری ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی ہیں جب کہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات بھی تقریب میں شریک ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اس موقع پر شہدا کے بلند درجات اور ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے دعا کرائی گئی جب کہ شہدائے پاکستان کو سلامی بھی پیش کی گئی۔

سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، آئی جی آئی جی اسلام آباد، ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس، شہدا کے اہلخانہ اور اسکول کے طلبہ وطالبات نے بھی یادگار شہدا پر پھول رکھے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

نیول ہیڈ کوارٹر میں بھی یادگار شہدا پر یوم تکریم شہدائے پاکستان کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تھے۔ انہوں نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

ایئر ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہدا پر یوم تکریم شہدا پاکستان کی تقریب ہوئی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QmC8Yv2

Post a Comment

0 Comments