Header Ads Widget

کراچی میں تھنڈر سیل بننے کی صورت میں گرد آلود ہواؤں کے امکانات، ملک میں زبردست بارشوں کی پیشگوئی

کراچی: شہر قائد میں تھنڈر سیل بننے کی صورت میں گرد آلود ہواؤں کے امکانات ہیں، جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں زبردست بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وسطی اور بالائی بلوچستان، پنجاب اور بالائی اور مشرقی سندھ کے حصوں میں طاقت ور مغربی سسٹم کے زیر اثر بادل بن رہے ہیں جس کی وجہ سے زبردست بارشیں متوقع ہیں، جب کہ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں تھنڈرسیل بننے کی صورت میں گرد آلود ہواؤں کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وسطی اور بالائی بلوچستان پر طاقت ور مغربی نظام کے زیر اثر بادل بن رہے ہیں، یہ بادل پنجاب، بالائی اور مشرقی سندھ کے بڑے حصے پر بھی بن رہے ہیں، جس کی وجہ سے آج موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری متوقع ہے۔

موسمیات نے سکھر، پنوعاقل، شکار پور، گھوٹکی، جیکب آباد، دادو، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، میرپور ماتھیلو، ، اوباڑو، خضدار، سبی، ڈیرہ بگٹی، سوئی، کوہلو، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بانواول، میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، فیصل آباد، پشاور میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسری طرف کراچی سمیت سندھ، بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Da6p79K

Post a Comment

0 Comments