Header Ads Widget

مومنہ اقبال کو گزشتہ سال کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال نے بتایا ہے کہ انہیں گزشتہ سال کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں میک اپ کرواتے اور کسی پروجیکٹ کی شوٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مومنہ اقبال کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کا گانا ’بندیا رے‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے گزشتہ سال بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن کچھ زبردست لوگ ملنے پر خوشی ہوئی جو میرے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

مومنہ اقبال نے لکھا کہ ’آپ جانتے ہیں وہ کون ہیں؟ میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ، میں آپ سب کی بے حد مشکور ہوں۔‘

اداکارہ نے پوسٹ میں دوستوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں اپنی پوری دنیا قرار دیا۔

مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیو، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مومنہ اقبال نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں ’مہرین‘ کا کردار نبھایا تھا۔

ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، صبا فیصل، شائستہ لودھی، عدیل چوہدری، علی انصاری، سدرہ نیازی، شازیل شوکت، زین بیگ ودیگر شامل تھے۔

سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے تھے جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QhOgyt7

Post a Comment

0 Comments